جنگ عظیم دوئم کے بعدجاپان لڑاکا طیارے کی پہلی بار فلپائن آمد

جاپان اور فلپائن کی مشترکہ 27 نومبر سے دفاعی مشقیں جاری ہیں جو 11 دسمبر کو ختم ہوں گی۔جاپانی فضائیہ کے 60 افسران اور اہلکار پہلے ہی کلارک ایئربیس پر موجود ہیں۔
جاپانی فضائیہ کے مطابق ایک ری فیولنگ اور ایک ٹرانسپورٹ طیارہ بھی فلپائن کی ایئربیس پر بھیجا گیا ہے۔
یاد رہے کہ جنگ عظیم دوئم میں تین برس تک فلپائن پر جاپان کا قبضہ تھا۔
اس دوران امریکی افواج کے خلاف حملے میں استعمال ہونے والے جاپانی طیارے کلارک ایئربیس سے پرواز بھرا کرتے تھے۔