عدالت نے مدعیہ مقدمہ کو گواہوں سمیت پیش ہونے کا حکم دیا مگر کسی نے بھی عدالتی احکامات کو اہمیت نہیں دی۔فائل فوٹو
عدالت نے مدعیہ مقدمہ کو گواہوں سمیت پیش ہونے کا حکم دیا مگر کسی نے بھی عدالتی احکامات کو اہمیت نہیں دی۔فائل فوٹو

مینار پاکستان بدسلوکی کیس،خاتون عائشہ اکرام کو گرفتار کرنے کا حکم

لاہورـمینار پاکستان بدسلوکی کیس میں ایڈیشنل سیشن جج نے گزشتہ سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کرتےہوئے  خاتون عائشہ اکرام کو گواہوں سمیت گرفتارکرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق  عدالت نے   گواہ پیش نہ ہونے پر عائشہ اکرام  کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے اور متعلقہ ایس ایچ او کو عائشہ اکرام سمیت دیگر گواہوں کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا۔

فیصلے میں کہا  گیاکہ عدالت نے مدعیہ مقدمہ کو گواہوں سمیت پیش ہونے کا حکم دیا مگر کسی نے بھی عدالتی احکامات کو اہمیت نہیں دی لہٰذا وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہیں ، متعلقہ ایس ایچ اوز خاتون کو دیگر گواہوں سمیت گرفتار کر کے عدالت پیش کریں۔عدالت نے کیس کی سماعت5جنوری تک ملتوی کر دی ۔