عراق کے دارالحکومت بغداد میں عالمی کتب میلہ سج گیا

 

عراق (اُمت نیوز)عراق کے دارالحکومت بغداد میں عالمی کتب میلہ سج گیا، 8 لاکھ کتابیں نمائش کے لیے پیش کی گئی ہیں۔
رواں برس کے عالمی کتب میلے کو عراقی فلسفی، مورخ اور ماہر لسانیات ہادی الاوی سے موسوم کیا گیا ہے۔
بغداد میں جاری کتب میلے میں مصنف اپنی دستخط شدہ کتابیں تقسیم کریں گے، شاعری پڑھی جائے گی اور فن پاروں کی نمائش بھی ہوگی۔
عراق کے وزیراعظم محمد شیعہ السوڈانی نے عالمی کتب میلے کا افتتاح کیا۔
یہ میلہ 18 دسمبر تک جاری رہے گا جس میں 20 ممالک کے 350 ناشرین میلے میں حصہ لے رہے ہیں۔
بغداد میں جاری کتب میلے میں 6 لاکھ سے زائد افراد کی آمد متوقع ہے