کینیا(اُمت نیوز)کینیا کے 800 میٹر ریس کے سابق ڈبل اولمپک چیمپئن ڈیوڈ روڈیشا طیارہ حادثے میں بال بال بچ گئے۔
کینیا سے میڈیا رپورٹ کے مطابق طیارے میں روڈیشا اور دیگر پانچ افراد موجود تھے۔ طیارہ ہفتے کے روز جنوب مشرقی کینیا کی کاؤنٹی میں گر گیا تھا۔
پرواز کے 7 یا 8 منٹ تک سب ٹھیک تھا، پھر جہاز کا انجن اچانک بند ہوگیا، پائلٹ نے ایک محفوظ جگہ پر طیارے کو لینڈ کرنے کی کوشش کی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ طیارے کا ایک پر درخت سے ٹکرا گیا، تاہم پائلٹ نے بہت مہارت کے ساتھ ناقابل یقین کام کیا۔