تحریک انصاف کے مزید 146 رہنماؤں پر بیرون ملک جانے کی پابندی
تحریک انصاف کے مزید 146 رہنماؤں پر بیرون ملک جانے کی پابندی

تحریک انصاف کو دھچکا،پارٹی ارکان راہیں جدا کرنے لگے

ڈیرہ اسمعیل خان:پاکستان تحریک انصاف کے رہنمااور سابق صوبائی وزیر سمیع اللہ علیزئی نے پارٹی سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر سمیع اللہ علیزئی کل مولانا فضل الرحمن کی موجودگی میں جے یوآئی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔سابق صوبائی وزیر سمیع اللہ علیزئی کل شام مولانا فضل الرحمن کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں جے یو آئی میں شمولیت کریں گے۔

میع اللہ علیزئی صوبائی اسمبلی کے حلقہ112 سٹی ٹو سے 2 بار ممبر اسمبلی منتخب ہوئے تھے،اس بار وہ پی ٹی آئی کے علی امین گنڈا پور کے مقابلہ میں جے یو آئی کے ٹکٹ پرالیکشن لڑیں گے،ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے ڈیرہ اسماعیل خان سے ایک ممبر صوبائی اسمبلی بھی عنقریب جے یو آئی میں شمولیت اختیارکریں گے۔