پیپلزپارٹی نےمشکلات برداشت کیں لیکن پاکستان کھپےکانعرہ لگایا۔فائل فوٹو
پیپلزپارٹی نےمشکلات برداشت کیں لیکن پاکستان کھپےکانعرہ لگایا۔فائل فوٹو

عمران خان فیس سیونگ چاہتے ہیں ،قمرزمان کائرہ

 کراچی (امت نیوز)پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہاہے کہ عمران خان جب حکومت میں نہیں ہوں گے تب انہیں پتہ چلے گا کہ پاکستان میں سیاست کیسےہوتی ہے ۔

 نجی ٹی وی سےبات کرتےہوئے پی پی رہنما نے سوال کیا کہ اسمبلیاں توڑنا تھیں توانہیں پچھلے ایک مہینے سے کس نے روکا ہوا تھا۔پہلے اعلان کردیتے۔ عمران خان فیس سیونگ کی تلاش میں ہیں اسی لیے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے لیے ایف ہفتے کا وقت دیا تاکہ کوئی درمیانی راستہ نکل آئے۔جب حکومت میں نہیں ہوں گے تب انہیں پتہ چلے گا پاکستان میں سیاست کیسے ہوتی ہے ۔