کابل (امت نیوز)افغانستان کے دارالحکومت کابل کی سرنگ سے گزرنے والے آئل ٹینکر میں دھماکے سے 19 افراد جاں بحق اور 32زخمی ہوگئے۔درجنوں گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا
غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق 129 کلومیٹر سرنگ میں آگ اتنی تیزی سے پھیلی کہ آس پاس سے گزرنے والی گاڑیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا
ٹنل کے طویل ہونے اور امدادی ٹیم کے تاخیر سے پہنچنے کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ ہوا۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
افغان حکام کے مطابق حادثے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔ٹنل میں ٹریفک کی آمد رفت کو معطل کردیا گیا ہے۔ امدادی کاموں میں 6 ایمبولینسوں اور 50 کے قریب رضاکاروں نے حصہ لیا۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
افغانستان میں گزشتہ برس اگست میں طالبان کے اقتدار سنبھالنے اور امریکی فوج کے انخلا کے بعد سے ملک کے فنڈز تاحال منجمد اور ریسکیو ادارے غیرفعال ہونے سے ہنگامی حالت میں قیمتی جانوں کی ہلاکت میں اضافے کی وجہ ہیں