امریکامیں سالانہ 74لاکھ مریضوں کی بیماری کی غلط تشخیص کا انکشاف

واشنگٹن(امت نیوز)میڈیکل کی دنیا میں سب سے بہترین ملک سمجھےجانے والے امریکا میں ہر سال 74لاکھ مریضوں کی بیماری کی غلط تشخیص ہوتی ہے جن میں سے ساڑھے تین لاکھ سے زائد افراد یاتو ہلاک ہوجاتےہیں یا زندگی بھر کے لیے معذور اور بیمار بن جاتے ہیں۔یہ انکشاف امریکی نیوز چینل سی این این نےایک رپورٹ میں کیا۔

رپورٹ کے مطابق امریکا بھر میں ایمرجنسی میں لائے گئے ہر 18 میں سےایک مریض کی بیماری کی غلط تشخیص کی جاتی ہے

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایمرجنسیز میں لائے گئے مریضوں کو کوئی اور بیماری ہوتی ہے مگر ان میں تشخیص کسی دوسری بیماری کی کردی جاتی ہے اور اسی کا علاج کرنے سے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق  کہ عام طور پر امریکا بھر میں پانچ بیماریوں کی غلط تشخیص کی جاتی ہے، ان بیماریوں میں فالج، دل اور سینے کے امراض، خون کے جم جانے، ریڑھ کی ہڈی میں درد یا بیماری اور رگوں میں خون کی ترسیل رک جانا وغیرہ شامل ہیں۔

جن افراد میں مذکورہ بیماریوں کی تشخیص کی جاتی ہیں، انہیں درحقیقت یہ بیماریاں ہوتی ہی نہیں مگر انہیں ادویات ان ہی بیماریوں کی دی جاتی ہیں۔