عوام کواگلےماہ بھی تیل کی قیمتوں میں مکمل ریلیف نہیں ملے گا

اسلام آباد(امت نیوز) عوام کو آئندہ ماہ بھی عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی کا مکمل ریلیف نہیں ملے گا۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق حکومت نے آئندہ ماہ تیل کی قیمت میں کمی کا عوام کو مکمل  ریلیف نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ ڈیزل پر فی لیٹر 50 روپے لیوی عائد کرنے کا معاہدہ ہے جس کے تحت اگلے 2 مہینوں میں ڈیزل پر 20 روپے فی لیٹر مزید پیٹرولیم لیوی بڑھائی جائے گی جب کہ لیوی بڑھانے سے ٹیکس محصولات ہدف حاصل نہ ہوا تو سیلز ٹیکس لگایاجائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ آئی ایم ایف کی جانب سے ٹیکس محصولات بڑھانے کا مطالبہ کیا جارہا ہے جس وجہ سے فی لیٹرڈیزل پر مکمل ریلیف دینے کی بجائےکم ریلیف دیاجائے گا۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح بڑھانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔