لاہور (امت نیوز) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وہ مفتاح اسماعیل کی باتوں کا جواب دینا پسند نہیں کرتے۔ مفتاح اسماعیل ن لیگ کی نہیں اپنی نمائندگی کرتے ہیں ۔ حکومت کا موقف وہی ہےجومیں بات کرتا ہوں
انٹرویو میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پرویزالہیٰ کےبیان سے نہیں لگ رہا وہ اور عمران خان ایک پیج پرہیں۔ ابھی جمعے کوتین دن باقی ہیں ۔سب کوجمعے والے دن پتا چل جائےگا ۔مردم شماری مکمل نہ ہوئی توالیکشن نہیں ہو سکتے، الیکشن کمیشن کوئی راستہ نکال لیتا ہے توتمام جماعتیں انتخابات میں حصہ لینے کیلئے تیارہوں گی
اسحاق ڈار نے کہاکہ اگر23 دسمبرکواسمبلیاں تحلیل کردیں گے تو ہم الیکشن کیلئے تیارہیں، الیکشن کرانےکےحوالے سےالیکشن کمیشن نے معاملات کو دیکھنا ہے، الیکشن کمیشن کوفنڈزدینے کیلئے کوئی رکاوٹ نہیں ہے، گزشتہ حکومت میں تباہی ہوئی ہم اس کوبہترکرنےکی پوری کوشیش کررہےہیں، ہمارے پاس کوئی جادونہیں کہ ایکدم سے ہرچیزکوٹھیک کردیں، معیشت کی بہتری کیلئے دن رات کام کررہےہیں۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ ہم بھی دو تہائی اکثریت لے کر پنجاب حاصل کرسکتے ہیں، الیکشن کب ہونا ہے یہ فیصلہ الیکشن کمشنر نے کرنا ہے، اگرالیکشن کمیشن مردم شماری مکمل کرلےتوہمیں کوئی مسئلہ نہیں، میری ذاتی رائے میں مردم شماری مکمل نہ ہوئی تو الیکشن نہیں ہوسکتے، پچھلی مردم شماری کے حوالے سےسندھ، بلوچستان نے بڑے سنجیدہ تحفظات کا اظہار کیا تھا، اس حوالے سے سیاست کا کوئی عمل دخل نہیں ہے، اگرعدالت اجازت یا الیکشن کمیشن کوئی راستہ نکال لیتا ہے توتمام جماعتیں الیکشن میں حصہ لینےکیلئے تیارہونگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف سیاسی طور پر پہلے ہی فعال ہیں، وہ علاج مکمل کرانے کےبعد وطن واپس آنے کا پلان کریں گے، اللہ کرے تیل بین الاقوامی مارکیٹ میں سستا ہو، تیل سستا ہوگا توعوام کوریلیف دیا جائے گا