افغانستان کے صوبے زابل میں پراسرار بیماری پھیلنے سے دو بچے جاں بحق ہوگئے۔
صوبائی سربراہ محکمہ صحت ڈاکٹر عبدالحکیم حکیمی نے بتایا کہ ضلع شاہ جوئی کے علاقے فتوزو میں درجنوں افراد نامعلوم بیماری میں مبتلا ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے دو بچے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
تیز بخار ، منہ اور ناک سے خون آنا اس بیماری کی ابتدائی علامات کے طور پر تمام مریضوں میں ظاہر ہوئی ہیں