عالمی مارکیٹ میں سونے فی اونس قیمت 27 ڈالر بڑھ کر 1929 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔فائل فوٹو
 عالمی مارکیٹ میں سونے فی اونس قیمت 27 ڈالر بڑھ کر 1929 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔فائل فوٹو

سونےکے نرخوں میں آج بھی بڑااضافہ،قیمتیں تاریخ کی نئی بلندیوں پر

کراچی(امت نیوز)پاکستان میں سونے کے نرخوں میں آج بھی بڑا اضافہ  ہوا۔

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3900 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد سونے کی نئی قیمت ایک لاکھ 78 ہزار800 روپے ہو کر تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی ہے۔

دس گرام سونے کی قیمت میں 3344 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد نئی قیمت ایک لاکھ 53 ہزار 292 روپے کی سطح پر آ گئی

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت  بڑھی تو اس کا اثر پاکستان کی مارکیٹ پر بھی پڑا۔عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 12 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 1808 ڈالر کی سطح پر آگئی۔