وزیر اعلیٰ پنجاب اعتماد کا ووٹ لیں گے، تحریک انصاف کا اعلان

صاف اور شفاف الیکشن کے بغیر ملک میں استحکام ناممکن ہے، موجود حکمرانوں نے عوام کو انتہائی مایوس کیا۔

December 24, 2022 · اہم خبریں

اہور: (اُمت نیوز) پی ٹی آئی نے اعلان کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی اعتماد کا ووٹ لیں گے
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر فواد چودھری اور اسلم اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے اعتماد کے ووٹ کا عمل مکمل ہونے کے بعد اسمبلی تحلیل کر دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ صاف اور شفاف الیکشن کے بغیر ملک میں استحکام ناممکن ہے، موجود حکمرانوں نے عوام کو انتہائی مایوس کیا۔