لاہور(اُمت نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ جنرل (ر) باجوہ نے زرداری اور مراد علی شاہ سے ڈیل کررکھی تھی۔
سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ آخری سال میںہمیں معلوم ہوا کہ جنرل (ر) باجوہ احتساب چاہتے ہی نہیں ہیں۔
ان کےذہن میں شاہد یہ تھا کہ پی ٹی آئی کی مقبولیت میں کمی آئےگی لیکن ایسا نا ہوسکا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ جنرل باجوہ، زرداری ،مراد علی شاہ آپس میں ملے ہوئے تھے۔ سابق وزیراعظم نے پیش گوئی کی ہے انتخابات مارچ اپریل میں ہو جائیں گے۔
مسلم لیگ ق کا ساتھ اس لیےدیا ہے کہ انہوںنے ہمارے ساتھ اتحاد کیا ہے۔ قومی اسمبلی اراکینپیر کو استعفوں کی تصدیق کے لیے جائیں گے
اقتدار کیلئےعوام کا سودا نہیں کروں گا۔ عوام کی امید اورحکومت میں آنے کے لیے کوئی سمجھوتا نہیں کروں گا۔