پی ٹی آئی اور ق لیگ کےدرمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر مذاکرات

لاہور(اُمت نیوز)تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کے اراکین نے لاہور میں پرویز الہٰی کی رہائشگاہ پر ان سے ملاقات کی
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی وفد شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری، سنئیر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال، راجہ بشارت اور علی افضل ساہی ظہور نے الٰہی پیلس پر وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی اور مونس الہی سے ملاقات کی جس میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ اور حلقوں کی فہرست پر بات چیت ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں وفود کے درمیان مجموعی طورپر 35 صوبائی و نیشنل نشتوں پر بات چیت ہوئی، پی ٹی آئی اور ق لیگ وفد کے درمیان 25 صوبائی اور 20 قومی اسمبلی کی نشستوں پر بات کی گئی۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے ق لیگ کے امیدواروں کو بلے کے نشان پر الیکشن لڑنے پر کا مشورہ دیا۔