واقعہ ریاست سکم کے علاقے حیدرپور میں پیش آیا (فائل فوٹو)
واقعہ ریاست سکم کے علاقے حیدرپور میں پیش آیا (فائل فوٹو)

بھارتی ریاست بہار میں ’پاکستان زندہ باد‘ نعرہ لگانے پر 5 افراد گرفتار

بھارت کی  ریاست بہار میں بیڈمنٹن میچ کے بعد  ” پاکستان زندہ باد” کا نعرہ لگانےوالے 5 افراد کو گرفتارکرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا نے بتایا ہے کہ مذکورہ  واقعہ ریاست بہار کے علاقے بھوج پور کے گاؤں چندی میں پیش آیا جہاں نوجوانوں کے ایک گروپ نے بیڈمنٹن مقابلے میں فتح کے بعد پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہو گئی جس کے بعد  مذکورہ افراد کے خلاف ریاست مخالف  دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیاگیا۔

سوشل میڈیا پر چلنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ  دو افراد نے فتح کے بعد ٹرافی تھامی ہوئی تھی اور کچھ افراد پاکستان زندہ باد کے نعرے لگارہے تھے۔

پولیس کا کہناہےکہ وہ اس معاملے پر مزید تحقیقات کررہی ہے اور اس حوالے سے مزید گرفتاریاں بھی ہو سکتی ہیں۔