ژوب میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، ایک دہشتگرد ہلاک

بلوچستان(اُمت نیوز)بلوچستان کے علاقے ژوب میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع ملنے پر آپریشن کیا، آپریشن کے دوران فائرنگ کاتبادلہ ہوا جس میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے فائرنگ کے دوران سپاہی حق نواز شہید اور 2 جوان زخمی ہوئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں کو روکنے کیلئے ناکہ بندی کی ہوئی تھی۔دہشت گردوں نے ناکہ کے قریب پہنچ کر فائرنگ شروع کر دی۔جس کے نتیجے میں سپاہی حق نواز شہید اور 2 جوان زخمی ہوئے ہیں۔
علاقے کو کلیئر کرنے کے لیےدہشت گردوں کیخلاف آپریشن جاری ہے، سرحدپار سے بھی فائرنگ کی گئی
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن پاک افغان سرحد پر دہشت گردوں کی نقل و حرکت کی اطلاعات پر کیا گیا، دہشت گرد کامقصدکے پی میں گھس کر شہریوں اور سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانا تھا۔