کراچی(اُمت نیوز)کراچی میں نئے سال کی آمدکے سلسلے میں شہری جشن منانے کیلئے ساحل سمندر کا ر خ کرتے ہیں
اس موقع پر پولیس کا کہنا ہے کہ کلفٹن میں ساحل سمندر کھلا رہے گا۔ ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ اور خطرناک انداز میں ڈرائیونگ کرنے کی اجازت نہیں ہوگی
ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک کو رواں رکھنے کیلئے انتظامات کیے جائیں گے۔ساحل سمندر کے راستے یکطرفہ کیے جائیں گے۔
ایس ایس پی ساؤتھ اسد علی رضا کاکہنا ہے کہ نئے سال کی آمد پر سی ویو کھلا رہے گا۔ شہری نئے سال کا جشن منا نے کیلئے سی ویو پر آکرسکتے ہیں۔
ڈھائی ہزار سے زائد پولیس اہلکار سی ویو اور اطراف میں سیکیورٹی فرائض انجام دیں گے۔
ہلڑ بازی کی اجازت نہیں ہوگی ۔ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔ ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ اور خطرناک انداز میں ڈرائیونگ کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔