وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس شروع

اجلاس میں اعلیٰ عسکری اور سول قیادت شریک ہیں،جلاس میں ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتِ حال پر بریفنگ دی گئی ہے

December 30, 2022 · اہم خبریں

اسلام آباد(اُمت نیوز)وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس شروع ہو گیاہے۔ اجلاس میں اعلیٰ عسکری اور سول قیادت شریک ہیں۔
اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر، وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ، وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وزیرِ دفاع خواجہ آصف، وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار اور دیگر شریک ہیں۔
عسکری حکام کی جانب سے اجلاس میں ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتِ حال پر بریفنگ دی گئی ہے۔
حالیہ دہشت گردی کی لہر میں شہید ہونے والوں کے لیے اجلاس میں دعائے مغفرت کی گئی۔