اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کل ہی ہوں گے ، ہائی کورٹ کا حکم

سلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کا الیکشن کمیشن آف پاکستان کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ہے اور  کل 31 دسمبر ہی کو بلدیاتی الیکشن کرانے کا حکم دے دیا ہے۔

اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کی درخواستیں منظور کر لی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد میں الیکشن التواء کے کی درخواستوں پر غور کیا تھا جس کے بعد 27 دسمبر کو مسلم لیگ نون کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے آئے 31 دسمبر کو ہونے والے الیکشن کالعدم ملتوی کرنے کا حکم دیا تھا۔