کراچی (امت نیوز) نیشنل بینک اور کے پی ٹی کے درمیان معاہدہ طے پاگیاہے جس کے تحت نیشنل بینک ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے کے پی ٹی کو بینکنگ سہولیات مہیا کرے گا جس سےنیشنل بینک کی ایسسٹس اور لائبلٹی مصنوعات مالی ضروریات کےمطابق کے پی ٹی کےافسران و ملازمین کی پہنچ میں ہوں گی
معاہدہ پرکے پی ٹی کی جانب سے جنرل منیجر فنانس مشہود احمد جان اور نیشنل بینک کی جانب سے سینیئر ایگزیکٹیو وائس پریذیڈنٹ اور کنزیومرایسٹ کے گروپ ہیڈ فیصل احمد نے دیگر افسران بالا کی موجودگی میں دستخط کئے۔
اس موقع پر نیشنل بینک کی جانب سے وضاحت کرتے ہوئے بتایا گیا کہ پرسنل لون نیشنل بینک کی وائڈ رینج مصنوعات ہیں جن میں ، سونے پر فنانسنگ، گھر اور گاڑی وغیرہ کے لیے لون شامل ہیں۔
اس موقع پر بات کرتے ہوئے کے پی ٹی کے جنرل منیجر فنانس مشہود احمد جان نے کے پی ٹی کے افسران و ملازمین کو ادارے کا اثاثہ قرار دیا