عمان(انٹرنیشنل ڈیسک)اردن کے ولی عہد شہزادہ الحسین بن عبد اللہ دوم کا نکاح ان کی سعودی منگیتر رجوہ خالد السیف سے یکم جون 2023 کو ہوگا۔
اردن کے ایوان شاہی کے مطابق ولی عہد کی منگیتر رجوہ 28 اپریل 1994 کو ریاض میں پیدا ہوئیں۔ ان کے دو بھائی فیصل اور نایف کے علاوہ ایک بہن ہے جن کا نام دانا ہے
۔
سعودی عرب میں ہائی اسکول کے بعد وہ امریکہ میں انجینئرنگ کی اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے گئیں۔
رجوہ کے والد کا نام خالد بن مساعد بن سیف بن عبدالعزیز آل سیف، والدہ کا نام ھزہ بنت نایف عبدالعزیز احمد السدیری ہے۔
رجوۃ بنت خالد نے ثانوی کی تعلیم سعودی عرب میں حاصل کی پھر امریکن یونیورسٹی سیراکیوس، نیویارک کی فیکلٹی آف انجینیئرنگ سے گریجویشن کی۔
ان کی منگنی کی تقریب رواں سال اگست کے مہینے میں ریاض میں رجوہ کے والد کے گھر منعقد ہوئی تھی۔