کراچی: کراچی میں گورنر سندھ کا مران ٹیسوری پر میڈیا سے گفتگو کے دوران اچانک ایک شہری کی جانب سے جوتا پھینک دیا گیا۔
نمائش چورنگی پر سال نو کی آتش بازی کے تقریب میں شریک گورنر سندھ کامران ٹیسوری پر جوتا پھینگا گیا ، جو خوش قسمتی سے انہیں لگا نہیں۔
جب جوتا پھینکا گیا، تو اس موقع پر گورنرسندھ کے ہمراہ خالد مقبول صدیقی، ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر سیف الرحمن بھی موجود تھے۔
نئے سال کا پہلا جوتا چل گیا بلکہ چپل ۔ مشن ملن پر مامور گورنر سندھ بال بال بچے pic.twitter.com/XODh8RzhVd
— Tariq Mateen (@tariqmateen) December 31, 2022
واضح رہے کہ گزشتہ شب نمائش چورنگی پرسال نو کی خوشی میں آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا تھاجہاں شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔