ملک بھر یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈی مکمل طور پر ختم کر دی گئی ہے، فائل فوٹو
ملک بھر یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈی مکمل طور پر ختم کر دی گئی ہے، فائل فوٹو

حکومت کا نیا وار،یوٹیلٹی اسٹورز پرسستی اشیا کی فراہمی ختم

اسلام آباد:  حکومت نے سال نو پریوٹیلٹی اسٹورز پرسستی اشیا کی فراہمی ختم کردی، اب صرف بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کیساتھ رجسٹرڈ صارفین کو ٹارگٹڈ سبسڈی ملے گی۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی،گھی اور آٹےکے نظرثانی شدہ نرخ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جس کے تحت عام افراد کے لیے گھی ،آٹا، چینی کی قیمتیں بڑھا دی گئی۔

اسٹورزپر نئی قیمتوں کا اطلاق کردیا گیا اورعام شہریوں کے لیے گھی 75 روپے، چینی 19 روپے فی کلو اور 10 کلو آٹے کا تھیلا 248 روپے مہنگا کردیا گیا۔

عام شہریوں کو چینی 89 روپے فی کلو،گھی 375 ،آٹے کا 10 کلو تھیلا 648 روپے میں ملے گا۔

دوسری جانب بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام والوں کے لیے چینی 70 روپے فی کلو ہو گئی ،انہیں 10 کلو آٹا 400 روپے اور گھی 300 روپے میں ملے گا۔

ٹارگٹڈ سبسڈی والے صارفین کو ماہانہ 40 کلو آٹا،5 کلو چینی اور5 کلو گھی خریداری کی اجازت ہوگی جبکہ عام شہریوں کے لیے یہ حد کم کرکے ماہانہ 20 کلو آٹا، 3 کلو چینی اور 3 کلو گھی خریدنے کی اجازت ہوگی۔