دنیا بھر کرونا وائرس پھر بے قابو،ایک ہزار سے زائد اموات رپورٹ

سب سے زیادہ اموات جاپان 420، امریکا 239، جرمنی 188 اور فرانس  میں 132 افراد ہلاک ہوگئے

 

اسلام آباد : دنیا بھر میں کرونا وائرس ایک بار پھر قہر ڈھانے لگا، ایک ہی دن میں 1 ہزار  سے زائد اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ گزشتہ روز جاپان میں کرونا سے 420، امریکا میں 239، جرمنی میں 188 اور فرانس میں 132 افراد کورونا کے باعث ہلاک ہوئے۔

جنوبی کوریا میں کورونا سے 68 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 65 ہزار سے زائد کیسزرپورٹ ہوئے، جنوبی کوریا نے بھی دیگرممالک کی طرح چین پر کووڈ پابندیاں عائد کردی ہیں۔

امریکا نے چین سے آنے والے مسافروں کیلئے کووڈ ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا۔ پانچ جنوری سے فیصلہ نافذ العمل ہوگا۔ جاپان میں فیصلے پرعمل آج سے ہوگا۔

 

کرونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال پر مزید خبریں۔

 

چین سےامریکا آنیوالے مسافروں کیلئے کرونا ٹیسٹ لازمی قرار

 

پاکستان میں بھی گزشتہ ہفتے کرونا کے مریضوں میں اضافہ دیکھنے کو آیا ہے۔ گزشتہ ہفتے کے دوران کرونا کے 12 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

کرونا کے مزید 12 کیسز رپورٹ، 19 مریضوں کی حالت نازک

 

پاکستان میں بھی کرونا کے نئے ویرئینٹ سے نمنٹے کے لئے سکریننگ سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،

کرونا کے نئے ویریئنٹ کا خطرہ، ائیر پورٹس پر اسکریننگ بڑھانے کا فیصلہ

کووڈ کے نئے ویرینٹس کے پھلاؤ کے خدشے کے پیش نظر حکام کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ دوسرے ممالک سے آنے والے لوگ پاکستان بھر کے ہوائی اڈوں پر تھرمل سکینرز سے گزر کر جائیں۔

 

مسافروں کی جانب سے بعض اوقات مزاحمت کی جاتی ہے  جس کے باعث  اے ایس ایف کوتعینات کیا جائے۔