پی سی بی کا یوٹیوب چینل ہیک، ایک گھنٹے بعد بحال

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کا آفیشل یوٹیوب چینل ہیک ہوگیا جسے ایک گھنٹے بعد بحال کرالیا گیا۔ ہیکرز نے منگل کی صبح پاکستان کرکٹ بورڈ کے آفیشل یوٹیوب چینل کو ہیک کرکے اس کا ٹاٸٹل اور نام تبدیل کردیا تھا۔

ہیکر نے پی سی بی کی تمام ویڈیوز پراٸیوٹ کردی تھیں، پی سی بی کے یوٹیوب چینل پر 4.4 ملین فالورز ہیں۔ پیج کو دوبارہ بحال کرانے کیلئے پی سی بی میڈیا ڈیپارٹمنٹ نے یوٹیوب انتظامیہ سے بھی رابطہ کیا تھا۔