فائل فوٹو
فائل فوٹو

دوسرا ٹیسٹ۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم 499 رنز بنا کرآؤٹ

کراچی:سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان کے خلاف 499 رنز بنا کرآؤٹ ہوگئی جبکہ قومی ٹیم کے 78 رنز پر2 کھلاڑی آؤٹ ہیں۔ اوپنرعبداللہ شفیق 19 رنز اور شان مسعود 20 رنز بنا کرآؤٹ ہوئے۔بابراعظم اور امام الحق کریز پر موجود ہیں۔

قبل ازیں نیوزی لینڈ نے اپنی بقیہ اننگز 309 رنز6 وکٹوں پر شروع کی لیکن اش سودھی 11 رنز پر نسیم شاہ کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ ٹام بلنڈل 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور کپتان ٹم ساؤتھی 10 رنز بنا کرآؤٹ ہوگئے۔

کھانے کے وقفے کے بعد اعجاز پٹیل 35 رنز بنا کرآؤٹ ہوئے جبکہ میٹ ہینری 68 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

کیوی ٹیم کی جانب سے اوپنر ڈیون کانوے نے 122، ٹام لیتھم نے 71، ٹام بلنڈل نے 51 اور میٹ ہینری نے 68 رنز کی اننگز کھیلی۔ مہمان ٹیم کی آخری جوڑی کے درمیان 104 رنز کی شراکت قائم کی گئی۔

قومی ٹیم کے لیگ اسپنر نے 4 کھلاڑیوں کا شکار کیا جبکہ نسیم شاہ اور آغا سلمان نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ میر حمزہ اور حسن علی کوئی وکٹ لینے میں کامیاب نہ ہوسکے۔