کراچی: سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے 449 رنز کے جواب میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 279 رنز بنالیے۔ سعود شکیل 70 اور سرفزاز احمد 55رنز پر کھیل رہے ہیں۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز قومی ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 154 پر دوبارہ اننگز کا آغاز کیا تو 29 رنز کے اضافے کے بعد اوپنر امام الحق جلد وکٹ گنوا بیٹھے، انہوں نے 83 رنز کی اننگز کھیلی۔ دیگر کھلاڑیوں میں عبداللہ شفیق 19، شان مسعود 20 جبکہ کپتان بابراعظم بھی 24 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی، میٹ ہینری اور اعجاز پٹیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔