گزشتہ روز پی سی بی عبوری سلیکشن کمیٹی نے ون ڈے اسکواڈ کا اعلان کیا تھا۔فائل فوٹو
گزشتہ روز پی سی بی عبوری سلیکشن کمیٹی نے ون ڈے اسکواڈ کا اعلان کیا تھا۔فائل فوٹو

شان مسعودشادی کے بندھن میں بندھنے کو تیار

کراچی:نیا سال کئی پاکستانی کرکٹرزکے سر پرسہرا باندھنے کی نوید لے آیا، رواں ماہ پاکستان کے مڈل آرڈر بلے بازشان مسعودشادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔

شان مسعود کی شادی کی تقریب 21 جنوری کو پشاورمیں ہوگی جبکہ ولیمہ کا استقبالیہ 27 جنوری کو کراچی میں دیا جائے گا۔کرکٹر کے ولیمے کا دعوتی کارڈ سوشل میڈیا پروائرل ہے۔

اطلاعات کے مطابق شان مسعود کی منگیتر نیشے خان کا تعلق پشاور سے ہے۔کرکٹر شان مسعود معروف بینکرمنصور مسعود خان کے بیٹے ہیں،شان مسعود 3 بہن بھائیوں میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ ان کی بڑی بہن کا انتقال 2021 میں ہوا تھا، ان کا چھوٹا بھائی علی بیرسٹر ہے۔