پاکستان کو نیوزی لینڈ کا پہلی اننگز کا خسارہ پورا کرنے کیلیے مزید42رنز درکارہیں۔فائل فوٹو
پاکستان کو نیوزی لینڈ کا پہلی اننگز کا خسارہ پورا کرنے کیلیے مزید42رنز درکارہیں۔فائل فوٹو

پاکستان نے 9 وکٹوں کے نقصان پر407 رنز بنالیے

کراچی: دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام تک پہلی اننگز میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے 449 رنز کے جواب میں 9 وکٹوں کے نقصان پر407 رنز بنالیے۔

پاکستان کو نیوزی لینڈ کا پہلی اننگز کا خسارہ پورا کرنے کیلیے مزید42رنز درکارہیں، سعود شکیل 124رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں جبکہ ابرار احمد نے ابھی تک کھاتہ نہیں کھولا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز قومی ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 154 پر دوبارہ اننگز کا آغاز کیا تو 29 رنز کے اضافے کے بعد اوپنر امام الحق جلد وکٹ گنوا بیٹھے، انہوں نے 83 رنز کی اننگز کھیلی۔

دیگر کھلاڑیوں میں عبداللہ شفیق 19، شان مسعود 20، کپتان بابراعظم 24، آغا سلمان 41، حسن علی 4، نسیم شاہ بھی 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ میر حمزہ پہلی گیند پر بولڈ ہو گئے۔

سرفراز احمد اور سعود شکیل نے ٹیم کو سہارا دیتے ہوئے پانچویں وکٹ کی شراکت میں 150 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی، سرفراز 78 رنز بناکر اسٹمپ آؤٹ ہوئے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے اعجاز پٹیل نے3،اش سوڈھی نے 2 جبکہ ٹم ساؤتھی، میٹ ہینری اور ڈیرل مچل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔