PSLمیں دلچسپی

پی ایس ایل 8 کے ایک میچ کی میزبانی کوئٹہ کو دینےکافیصلہ

لاہور(امت نیوز)پاکستان سپرلیگ 8 کے حتمی شیڈول کا اعلان اگلے ہفتے ہوگا۔ ٹورنامنٹ کا ایک میچ کوئٹہ میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے

نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں پی سی بی کرکٹ مینجمنٹ کمیٹی کےسربراہ نجم سیٹھی کی صدارت میں اجلاس ہوا۔جس میں لاہور قلندرز، اسلام آباد یونائیٹڈ اورملتان سلطانز کے نمائندوں نےشرکت کی ۔ کراچی کنگز،  کوئٹہ اور پشاور زلمی کے حکام نے ویڈیو لنک پر شرکت کی

فرنچائز نے پی ایس کے بانی چیئرمین نجم سیٹھی کا پرتپاک استقبال کیا۔

اجلاس میں پی ایس ایل ایٹ کے کم از کم ایک میچ  کی میزبانی کوئٹہ کودینے پر اتفاق کیا گیا۔

اجلاس میں پی ایس ایل کے مالی اور انتظامی معاملات پر مشاورت کی گئی۔نجم سیٹھی نے فرنچائز مالکان کے مسائل کو مشاورت سے حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔