سربیا(اُمت نیوز)ٹینس اسٹار نواک جوکووچ کو ایک کورونا کی ویکسی نیشن نہ کروانے پر ٹورنامنٹ کھیلنے سے روک دیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے میڈیا کے مطابق نواک جوکوچ میامی میں ہونے والے ماسٹرز1000 ایونٹس میںشرکت نہیں کرسکیںگے۔
واضح رہے کہ امریکا نے غیر ملکیوں کو اپنےملک میں داخلے سے قبل ویکسی نیشن لگوانا لازمی قرار دیا ہوا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹینس ایونٹس 6 اور 20 مارچ کوکھیلا جائے گا اور نواک جوکووچ دوسری باری ایونٹ کو مس کر رہے ہیں
گزشتہ برس نواک جوکووچ کو آسٹریلین اوپن میں بھی ویکسین نہ لگوانے پر حصہ نہیں لینے دیا گیا تھا۔