چندی گڑھ : بھارتی فوج کے لیفٹیننٹ کرنل نے اہلیہ کو قتل کرکے خودکشی کرلی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پنجاب ہاؤس سے گولیوں کی آوازآنے پر پہنچنے والی ٹیم نے دو لاشیں دیکھیں جن پرگولیوں کے نشان تھے۔
لاشوں کی شناخت لیفٹیننٹ کرنل نشانت اور ان کی اہلیہ ڈمپل کے ناموں سے ہوئی۔ لاشوں کے نزدیک آرمی آفیسر کے ہاتھوں سے لکھا ہوا خط بھی ملا۔
لیفٹیننٹ کرنل نے خودکشی نوٹ میں لکھا کہ جھگڑے کے نتیجے میں اپنی بیوی کو قتل کردیا اور خود کو بھی گولی مارکراپنی زندگی کا خاتمہ کر رہا ہوں۔لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ملٹری اسپتال منتقل کردیا گیا۔