لاہور(اُمت نیوز) پنجاب اسمبلی کے باہر شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی نے186 ووٹ حاصل کرلیے ہیں،
ہمارے اراکین اسمبلی نے کردار کا مظاہرہ کیاہے، اپوزیشن کے دعوے دھرے رہ گئے ہیں۔سندھ کا ماحول پنجاب میں پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ہے
انہوں نے کہا کہ عمران ہمیشہ کہتے رہے موقف پر قائم رہیں،بولیاں لگانے کی کوشش کی گئی ہے۔ ہم نے قانونی جنگ بھی لڑی ہے، پی ڈی ایم حکومت نا کام ہوچکی ہے،
آج ایک مرتبہ پھر پرویز الٰہی کو اعتماد کا ووٹ ملا ہے، کراچی سے لوگ آئے ہیں،اسلام آباد کاماحول لاہور میں پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ہے،ہما
رے وکلاء نے عمدہ طریقے سے قانونی جنگ لڑی، ناکام حکومت سے چھٹکارا حاصل کرنےمستقبل کی صف بند کرنی ہے
کراچی میں فری فیئر الیکشن ہوتا تو کامیابی یقینی تھی۔حالات بدل چکے ہیں، حالات بڑی تیزی سے بدل چکے ہیں۔عمران خان کو مبارکبادپیش کرتے ہیں۔
لوگ کل بھی عمران خان کےساتھ ہیں آج بھی عمران خان کے ساتھ ہیں۔
آج کا میسج عوامی نمائندوں کا بہت بڑا میسج ہے ، سننے والوں کو اس پر غور کرنا چاہیے۔