ن لیگ نے شریف گورنر کی عزت مٹی میں ملا دی، پرویز الہٰی

لاہور(اُمت نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے پنجاب اسمبلی میں اعتمادکا ووٹ حاصل کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ ن لیگ والوں نےشریف آدمی گورنر کی عزت مٹی میں ملا دی ہے۔ان کی اپنی عزت تو ہے نہیں ۔ ن لیگ والے اپنے اندر شکست تسلیم کرنے کی دلیری پیدا کریں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ لیگل ٹیم نےگورنر کا آرڈر غیر قانونی ہونا عدالت میں ثابت کردیا ہے
انہوں نے کہا کہ ن لیگ کو معلوم نہیں تھا کہ ہم انہیں ایسا سرپرائز دینے والے ہیں۔ اللہ نے خصوصی کرم کیا اور 186 ووٹ حاصل کر لیے ہیں
پرویزالہٰی نے کہا کہ عمران خان کے ویژن کے ساتھ ہیں، ہم نے چوروں کوگھر کے اندر بند کرنا ہے۔
پرویزالہٰی نے پی ٹی آئی ، ق لیگ اور مجلس وحدت المسلمین کے لوگوں اور بلال وڑائچ کاخاص طور پرشکریہ ادا کیا