کراچی(کاشف عباسی) رواں سال کی سب سے بڑی نقب زنی کی واردات ضلع شرقی، گلستان جوہر تھانے کی حدود گلستان جوہر بلاک ون میں رواں سال کی بڑی واردات رپورٹ ہوئی مبینہ کار سوار مسلح ملزمان نے بنگلے میں ڈکیتی کی واردات کی.
زرائع کے مطابق ملزمان نے پہلے ریکی اور پھر بنگلے میں داخل ہوئے. متاثرین کا کہنا ہے کہ ملزمان 1 کروڑ روپے سے زائد کے زیور اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔
ملزمان نے اہلخانہ کو یرغمال بناکر واردات کی. واردات کا مقدمہ گلستان جوہر تھانے میں درج کرلیا گیا۔ ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سامان لوٹ کر فرار ہوگئے جس میں 23 لاکھ 50 ہزار روپے نقدی ، 3 لاکھ روپے کے سیونگ سرٹیفکیٹ ،2500 ہزار امریکی ڈالرز ، 70 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا 40 تولہ سونا ، ، مساج کرنے والی مشین ، دستی گھڑیاں اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔