راکھی ساونت نے گزشتہ روز اپنی شادی کی تصدیق کرتے ہوئے نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئرکی تھیں۔فائل فوٹو
راکھی ساونت نے گزشتہ روز اپنی شادی کی تصدیق کرتے ہوئے نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئرکی تھیں۔فائل فوٹو

راکھی ساونت نے اسلام قبول کرلیا؟چہ میگوئیاں جاری

نئی دہلی: کیا بھارت کی بولڈ اور بیباک اداکارہ و رقاصہ راکھی ساونت نے اسلام قبول کرلیا؟،انہوں نے اپنے نکاح پر کلمہ طیبہ پڑھا جبکہ نکاح نامے پران کا نام فاطمہ لکھا گیا ہے۔

بالی وڈ اداکارہ راکھی ساونت کے نکاح کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس میں نکاح خواں انہیں کلمہ طیبہ و شہادت پڑھا رہے ہیں۔

Rakhi Sawant's Boyfriend Adil Durrani Denies Marriage

راکھی ساونت نے اپنے دوست مسلمان عادل سے شادی کی ہے،سوشل میڈیا پر راکھی ساونت کی جانب سے اپنے مسلمان شوہرکے ساتھ ایک تصویر بھی شیئر کی گئی ہے جس میں وہ دونوں نکاح نامہ تھامے کھڑے ہیں۔ اس نکاح نامے پر راکھی ساونت کا نام “فاطمہ” لکھا ہوا ہے۔

Rakhi Sawant Married?; Images are circulating

واضح رہے کہ راکھی ساونت نے گزشتہ روز اپنی شادی کی تصدیق کرتے ہوئے نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئرکی تھیں اور لکھا کہ “میں بہت خوش اور پرجوش ہوں، آخر کار میں نے اپنی زندگی کی محبت سے شادی کر لی”۔