مقبوضہ بیت المقدس(امت نیوز)اسرائیلی فوج نے نام نہاد چھاپے کے دوران فائرنگ کرکے چھت پر کھڑے فلسطینی کو شہید کردیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق غاصب اسرائیلی فوج نے شمالی پناہ گزینوں کے کیمپ میں نام نہاد آپریشن کیا اور اس دوران ایک نشانہ باز نے چھت پر کھڑے 41 سمیر کو سینے پر گولی مار کر شہید کردیا۔ فلسطینی وزارت صحت نے سمیر کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اسے قلندیہ پناہ گزین کیمپ میں گولی ماری گئی۔حکام نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے کارروائی میں سمیر اسلان کے 17 سالہ بیٹے کو گرفتار کیا، جس پر وہ اپنے بچوں کے ہمراہ کارروائی دیکھنے کیلئے گھرکی چھت پر گیا تو اسناپئر نے چھت پر کھڑے تمام افراد پر گولیاں برسادیں، جس میں سے ایک گولی سمیر کو سینے پر لگی اور اس کی موت واقع ہوگئی۔ اتھارٹی کے مطابق شہید کے سوگوران میں 8 بچے اور اہلیہ شامل ہے۔