انہوں نے چند روز قبل گرفتاری دینے کا اعلان کیا تھا،فائل فوٹو
انہوں نے چند روز قبل گرفتاری دینے کا اعلان کیا تھا،فائل فوٹو

گوادرحق دوتحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن گرفتار

کراچی:گوادرحق دوتحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن کو پولیس نے مقامی عدالت کے باہر سے گرفتارکرلیا۔

ایف آئی آر میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمٰن نے دھرنے کے شرکا کو اشتعال دلایا اور سرکاری گاڑیوں پر پتھرائو کروا کر لوگوں کو زخمی کیا تھا۔

واضح رہے کہ انہوں نے چند روز قبل گرفتاری دینے کا اعلان کیا تھا، رواں سال کے آغاز پر3 جنوری کو سٹی تھانہ گوادر میں مولانا ہدایت الرحمن سمیت دیگر ساتھیوں پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔