علاج کی غرض سے آنے والی خواتین کو نشہ آور شربت پلا کرزیادتی کا نشانہ بناتا تھا۔فائل فوٹو
علاج کی غرض سے آنے والی خواتین کو نشہ آور شربت پلا کرزیادتی کا نشانہ بناتا تھا۔فائل فوٹو

بھارت ،120 خواتین کی بیحرمتی، جلیبی بابا کو14 سال قید

چندی گڑھ: بھارتی عدالت نے 120 خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے جنسی بھڑیے کو14 سال کی سزا سنا دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست ہریانہ میں 120 خواتین کو زیادتی کا نشانہ بناکر ویڈیو بنانے کے الزام میں جلیبی بابا کو14 سال قید کی سزا سنائی گئی۔

خود ساختہ عامل کو پہلی بار 2018 میں گرفتارکیا تھا۔ جلیبی بابا کے نام سے شہرت رکھنے والے جعلی بابا کے موبائل سے 120 خواتین کی برہنہ ویڈیوز بھی ملی تھیں۔

جلیبی بابا پر الزام تھا کہ وہ علاج کی غرض سے آنے والی خواتین کو نشہ آور شربت پلا کر بے ہوش کردیتا اور پھر برہنہ کرکے زیادتی کا نشانہ بناتا اور ویڈیو بھی بنالیتا تھا۔

امر پوری المعروف جلیبی بابا بعد میں یہ ویڈیو دیکھا کر ان خواتین کو بلیک میل کرتا اور ڈرا دھمکا کر پیسے بھی اینٹھتا تھا۔ جس پر عدالت نے ملزم کو دو کیسز میں 7 اور 5 سال قید کی سزا سنادی۔

عدالت نے حکم دیا کہ جعلی عامل کو یہ سزائیں ایک ساتھ دی جائیں یعنی مجموعی طور پر 14 سال تک قید کی سزا کاٹنا ہوگی۔