واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکی ریاست الاباما سمیت مختلف حصوں میں طوفان اور ہوا کے بگولوں نے تباہی مچادی ۔ مختلف حادثات میں 6افراد ہلاک ہوئے اور سیکڑوں مکانات تباہ ہوگئے۔6کاؤنٹیز میں ہنگامی حالت کا اعلان کردیا گیا
غیرملکی میڈیا کے مطابق ریاست ریاست الاباما،مسیسیپی اور جارجیا کے حصوں میں وقفے وقفے سےتیز ہواؤں اور شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔
ریاست الاباما کے وسطی حصے میں گرج چمک کے طوفان اور ہوا کے بگولوں کے باعث مختلف حادثات میں 6 افراد ہلاک ہوگئے، چھ متاثرہ کاؤنٹیز میں ہنگامی صورتحال نافذ ہے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ تینوں ریاستوں میں سیکڑوں مکانات تباہ ہوگئے۔ ہزاروں افرادکی بجلی منقطع ہوگئی ، جارجیا اورنارتھ کیرولائنا کے ائیرپورٹس پر 250 سے زائد پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکارہوئی ہیں۔