وزیراعظم سے ملاقات کیلئےسابق صدر آصف علی زرداری لاہور پہنچ گئے

لاہور (اُمت نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کیلئے لاہور پہنچ گئے ہیں
ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر آصف زرداری اور وزیر اعظم کے درمیان ملاقات میں سیاسی صورتحال بارے اہم معاملات پر غور کیا جائے گا
ذرائع کےیہ بھی کہنا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کچھ اہم تجاویز وزیراعظم شہبازشریف کے سامنے رکھیں گے۔
واضح رہے کہ گورنر پنجاب بھی اس سے پہلے وزیر اعظم سے ملاقات کرچکے ہیں جس میں پنجاب اسمبلی کی تحلیل سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے