پنجاب اسمبلی کی تحلیل پر وزیراعظم سے گورنرکی مشاورت

لاہور(امت نیوز)پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے معاملے پروزیراعظم شہبازشریف سے گورنر پنجاب نے ملاقات کی جس میں  اہم مشاورت کی گئی ۔

ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب نے لاہور میں  وزیراعظم شہبازشریف کی ماڈل ٹاؤن میں واقع رہائش گاہ پر ملاقات کی، گورنر پنجاب کی وزیراعظم سے 15 منٹ ون آن ون ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سمیت دیگر اعلی حکام بھی موجود تھے۔ ملاقات میں پنجاب اسمبلی کی تحلیل سے متعلق مشاورتی ہوئی کہ اسمبلی ابھی توڑی جائے یا آج وقت مکمل ہونے پر رات دس بجے توڑی جائے۔

ذرائع نے بتایا کہ اسمبلی توڑتے ہی گورنر کی طرف سے اسمبلی تحلیل ہونے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا جائے گا، آئین کے آرٹیکل 224 کے تحت وزیراعلی کے عہدے پر پرویز الہی تین دن تک کام کرتے رہیں گے۔