کراچی (امت نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی نے کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے لیےمیڈیا سیل بلاول ہاؤس میں بلدیاتی الیکشن سیل قائم کردیا ہے
میڈیا سیل انتخابات کی نگرانی ، پارٹی امیدواروں کی شکایات وصول کرنے اور ان کے تدارک کے لیے الیکشن کمیشن کو فوری طور آگاہ کرنے کا کام کرےگا
بلدیاتی الیکشن سیل کے سربراہ سینیٹر تاج حیدر ہوں گے۔
مذکورہ بالا ڈویژنوں کے پارٹی رہنماؤں اور امیدواروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ووٹوں کی گنتی اور نتائج تک پولنگ کے متعلق کسی بھی شکایت کی صورت میں الیکشن سیل سے فوراً رابطہ کریں۔