اورنگی ٹاؤن یوسی 6 سے جماعت اسلامی کا امیدوار کامیاب

حاشر عمر نے 4252 ووٹ لیے،تحریک انصاف کے شاہ جی خان محمد عمر3077 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

               
January 17, 2023 · قومی
الیکشن کمین نے ضلع غربی کا رکا ہوا یوسی 6  کا رزلٹ جاری کر دیا۔فائل فوٹو

الیکشن کمین نے ضلع غربی کا رکا ہوا یوسی 6  کا رزلٹ جاری کر دیا۔فائل فوٹو

کراچی:الیکشن کمین نے ضلع غربی کا رکا ہوا یوسی 6  کا رزلٹ جاری کر دیا جس میں جماعت اسلامی کے امیدوار کو کامیاب قرار دیا ہے۔

جاری کردہ نتائج کے مطابق اورنگی ٹاؤن یوسی 6 سے جماعت اسلامی کے امید وار حاشر عمر 4252 ووٹ لیکر کامیاب قرار دیے گئے ہیں۔ان کے مد مقابل پاکستان تحریک انصاف کے شاہ جی خان محمد عمر3077 ووٹ لے کر دوسرے نمبرپر رہے۔