شوہر نے پرواز چلنے پر بیوی کو جدہ پہنچتے ہی تشدد کا نشانہ بنانے کی دھمکی،طیارہ قاہرہ سےاڑان بھرنے ہی والا تھا، پائلٹ نے واپس جاکر خاتون کواتاردیا
قاہرہ(امت نیوز)قاہرہ کے ایئرپورٹ سے سعودی عرب کے شہر جدہ جانیوالے طیارے کو اس وقت ایک مصری خاتون کو اتارنا پڑ گیا جب اس نے فون پرشوہر سے جھگڑا ہونے پر چیخ و پکار شرو ع کر دی۔مصری میڈیا کے مطابق کمپنی فلائی عدیل سے وابستہ پائلٹ مصری خاتون مسافر کی چیخ اور گرنے سے حیرت زدہ رہ گیا جب طیارہ ٹیک آف راہداری پر چلا گیا تھا۔
خاتون نے خاندانی تنازعات کی وجہ سے اپنے سعودی عرب میں مقیم شوہر کیساتھ جھگڑے کا انکشاف کیا اور چیخ و پکار شروع کر دی تھی۔فون پر تنازع اس وقت بھڑک اٹھا جب شوہر کو پرواز کے چلنے کا علم ہوا اور اس نے اپنی بیوی کے جدہ ایئرپورٹ پہنچتے ہی اسے تشدد کا نشانہ بنانے کی دھمکی دی ۔ یہ سن کر خاتون نے چیخنا شروع کر دیا اور اپنا سفر منسوخ کرنے کا واویلا کیا اور شور مچانا شروع کر دیا کہ اسے ہوائی جہا ز سے اتار دیا جائے۔خاتون کی حالت مخدوش ہو گئی جسے دیکھ کر پائلٹ کو واپس ہونا پڑا اور اسے طیارے سے اتارنے پر مجبور ہونا پڑ گیا۔