اسلام آباد، پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور بشریٰ بی بی کا نکاح 2مرتبہ پڑھائے جانے کا انکشاف ہو ا ہے۔
نکاح خوان مفتی سعید خان نے جیونیوز کو انٹرویو دیتے ہوئےکہا ہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کا نکاح دو مرتبہ پڑھایا گیا ہے،
انہوں نے کہا کہبشریٰ بی بی کی عدت کی مدت پہلے نکاح کےموقع مکمل نہیں تھی ، عدت میں ہونے کی وجہ سے پہلا نکاح فاسد تھا، جب علم ہو ا تو دوسری بار نکاح پڑھانا پڑا ہے
نکاح کے موقع پر مجھے اس متعلق لاعلم رکھا گیا تھا، بعد میں علم ہونے پر میں نے نکاح کو فاسد قرار دیکر شریعت کے مطابق دوسرا نکاح پڑھایا۔