راولپنڈی اسلام آباد میں بجلی بحال ہونا شروع
روات گرڈ اسٹیشن سے منسلک تمام علاقوں میں بجلی بحال ہوچکی ہے۔ اسلام آباد میں بجلی بحالی کا عمل رات تقریبا ساڑھے آٹھ بجے شروع ہو گیا تھا
January 23, 2023 · اہم خبریں
اسلام آباد (امّت نیوز )جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں بجلی بحال ہونا شروع ہو گئی۔ آئیسکو ذرائع کے مطابق روات گرڈ اسٹیشن سے منسلک تمام علاقوں میں بجلی بحال ہوچکی ہے۔ اسلام آباد میں بجلی بحالی کا عمل رات تقریبا ساڑھے آٹھ بجے شروع ہو گیا تھا ۔ رات دس بجے تک ریڈ زون اور دیگر تمام اہم مقامات کی بجلی بحال ہوچکی ہے۔ جبکہ دیگر علاقوں میں بھی بحالی کا عمل جاری ہے۔