غلام محمود ڈوگر کو سی سی پی او لاہور کے عہدے سے ہٹا دیا گیا

لاہور(اُمت نیوز)غلام ڈوگر کو سی سی پی او لاہور کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے اور ان کی جگہ بلال صدیق کمیانہ کو تعینات کردیا گیاہے۔نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
بلال صدیق کمیانہ اس سے پہلے بھی سی سی پی او لاہور تعینات ہو چکے ہیں۔ ان کاتعلق پولیس سروسز کے 24 کامن سے ہے
بلال صدیق کمیانہ مختلف اضلاع میں آر پی او، سی پی او اور ڈی پی او کے عہدوں پر بھی کام کر چکے ہیں،
حالیہ تعیناتی سے قبل بلال صدیق کمیانہ انٹیلجنس بیورو میں اہم عہدے پر فائز تھے، وہ ڈی آئی جی آر اینڈ ڈی، ڈی آئی جی سپیشل پروٹیکشن یونٹ میں بھی تعینات رہے ہیں۔