امریکا: کیلی فورنیا میں دو روز میں 18 افراد قتل

پولیس نے فائرنگ کے واقعہ میں ملوث 67 سالہ ملزم کو گرفتار کرلیا

               
January 25, 2023 · بام دنیا

Gunman kills 12 in California bar packed with students

کیلی فورنیا: امریکی ریاست کیلیفورنیا میں دو روز میں 18 افراد کو قتل کردیا گیا ہے۔ سان میٹیو کاؤنٹی میں فائرنگ کے تازہ واقعے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ پولیس نے فائرنگ کے واقعہ میں ملوث 67 سالہ ملزم کو گرفتار کرلیا۔

حکام نے مونٹیری پارک کے قریب فائرنگ میں 11 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے اور پولیس نے مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔